ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بارش کے آغاز سے مظفر پور میں چمکی بخار کا کوئی نیا معاملہ نہیں 

بارش کے آغاز سے مظفر پور میں چمکی بخار کا کوئی نیا معاملہ نہیں 

Mon, 24 Jun 2019 11:31:40    S.O. News Service

پٹنہ / مظفر پور24/جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) بارش کا موسم شروع ہونے کے ساتھ اتوار کو مظفر پور میں چمکی بخار کا ایک بھی نہیں معاملہ درج نہیں کیا گیا۔ وہیں محکمہ صحت نے اس متاثر ضلع میں ڈیوٹی کے لئے نہیں آنے والے ایک ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کی ہے۔ پرنسپل سکریٹری، صحت، سنجے کمار نے کہا کہ پٹنہ میڈیکل کالج اور ہسپتال کے ایک سینئر ڈاکٹر بھیم سین کمار کو 19 جون تک مظفر پورہسپتال میں رپورٹ کرنے کو کہا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ:’لیکن وہ ایسا کرنے میں ناکام رہے، جس پر محکمہ نے اس بھول چوک کو لے کر سنجیدہ رخ اپنایا ہے۔ انہیں محکمہ جاتی انکوائری زیر التواء رہنے تک معطل رکھا گیا ہے، جس کے مکمل ہونے پر آگے کارروائی کی جا سکتی ہے۔ اس دوران سنیل کمار شاہی نے کہا کہ:’چمکی بخار بچوں کو اس وقت اپنی زد میں لیتا ہے، جب شدید گرمی پڑ رہی ہوتی ہے اور علاقے میں بارش ہونے پر اس بیماری کے پھیلنے سے روکتی ہے۔ اس بار بھی یہی ہو رہا ہے اور آج دن میں اب تک ایک بھی بچہ بھرتی نہیں کیا گیا۔ریاستی طبی محکمہ کے مطابق چمکی بخار سے ریاست کے 40 اضلاع میں تقریبا 20 ضلع متاثر ہیں۔ اس بیماری سے ایک جون سے 600 سے زیادہ بچے متاثر ہوئے، جس سے قریب 140 بچوں کی موت ہوئی۔ مظفر پور سب سے بری طرح سے متاثر ہ ضلع ہے جہاں 430 بچوں کو بھرتی کیا گیا۔


Share: